پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بل اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے بھیجا جائے گا۔

 اس اضافے کے تحت اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 10 لاکھ روپے، ڈپٹی اسپیکر کی 8 لاکھ روپے، صوبائی وزراء کی تنخواہ 10 لاکھ روپے، اور رکن صوبائی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ روپے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، اسپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پارلیمانی سیکریٹری کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ہوگی۔یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کے ایکس ایجنڈا اجلاس میں کیا گیا تھا، جس میں مختلف تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز منظور کی گئیں۔ اب یہ بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس کی حتمی منظوری حاصل کی جا سکے۔