پی ٹی آئی صرف اپنے بانی کے لیے کام کر رہی ہے، صوبے کے لیے نہیں:امیر مقام

پی ٹی آئی صرف اپنے بانی کے لیے کام کر رہی ہے، صوبے کے لیے نہیں:امیر مقام

وزیرِ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر، امیر مقام نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو خیبر پختونخوا سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف اپنے بانی کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔

 پشاور میں گورنر ہاؤس میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔کانفرنس میں امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا جو کام تھا، وہ گورنر کو کرنا پڑا، اور وزیرِ اعلیٰ کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے تھی کیونکہ یہ کانفرنس صوبے کے امن اور وفاقی حقوق کے لیے تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیرِ اعلیٰ کا اے پی سی میں شریک نہ ہونا مناسب تھا یا نہیں۔کانفرنس میں آفتاب شیرپاؤ، میاں افتخار حسین، پروفیسر ابراہیم، محمد علی شاہ باچا، محسن داوڑ، سکندر شیرپاؤ اور مولانا لطف الرحمٰن نے بھی شرکت کی۔