انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فارمولا کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں منعقد ہونے والی تھی، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کراچی سے دبئی پہنچ کر شرکت کی تھی۔ اس میٹنگ میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کا استقبال کیا جانا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے براڈ کاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی آج دبئی میں منعقد ہونے تھی۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے اپنی پارٹنرشپ فارمولا پیش کیا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے اسے تسلیم نہ کیے جانے کے باعث میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔