آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ ایڈنبرا میں، اہم فیصلوں کا امکان

آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ ایڈنبرا میں، اہم فیصلوں کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ اس سال ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہوگی، جس کی منظوری حالیہ آن لائن بورڈ اجلاس میں دی گئی۔

میٹنگ 8 سے 11 جولائی تک ہوگی اور اس کی صدارت جے شاہ کریں گے۔ اجلاس کا انعقاد ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے فوراً بعد ہوگا، جو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ امکان ہے کہ فائنل دیکھنے والے آئی سی سی اراکین لندن سے براہِ راست اسکات لینڈ روانہ ہوں گے۔سالانہ اجلاس میں اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی، مختلف ایشوز زیر بحث آئیں گے اور کئی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

اجلاس کے اہم ایجنڈا میں آئی سی سی کے 17 رکنی بورڈ کے لیے ایسوسی ایٹ ممبران میں سے 3 ڈائریکٹرز کا انتخاب شامل ہے، جن کی مدت دو سال ہوگی۔ متوقع امیدواروں میں اسٹیفن موسیل، روڈی وان وورین، نیل اسپیٹ، سنکر رینگاناتھن، گرومورتی پالینی، مبشر عثمانی، مہندا والیپورم اور عمران خواجہ شامل ہیں۔ انتخاب میں سخت مقابلے کی توقع ہے اور مختلف ایسوسی ایٹ ممالک کے نمائندے حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ دوحہ، قطر میں 25 سے 27 مارچ کے دوران ہونا تھی، تاہم خطے میں جنگی صورتحال کے باعث اسے موخر کر کے آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا۔