حکومت نے 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا

حکومت نے 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا

نئے سال کے آغاز پر حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 وزارت پارلیمانی امور نے 12 جنوری شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس جاری کی ہے۔وزارت پارلیمانی امور ایڈوائس کو ایوان صدر بھیجے گی، اور ایوان صدر سے حتمی منظوری کے بعد ایوان صدر اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی، وقفہ سوالات اور دیگر اہم امور ایجنڈا کا حصہ ہوں گے، جس سے ملکی سیاسی اور پارلیمانی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔