بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی دبئی میں ایکسپو سٹی ایگزیبیشن سینٹر میں شرکت کے حوالے سے ہے، جہاں ایک تقریب میں ان کی جھلک دیکھنے کے لیے 6 ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے۔
شاہ رخ خان نے تقریب میں دلچسپ انداز میں کہا کہ اتنے لوگوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہاں کوئی کنسرٹ ہو رہا ہو۔ انہوں نے اپنے خطاب میں محنت، حوصلے اور زندگی بھرپور طریقے سے گزارنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں تبدیلی اور کامیابی کے لیے سخت محنت ضروری ہے، چاہے وہ مالی، جذباتی یا خوشیوں سے متعلق ہو۔ شاہ رخ خان نے اپنے بچوں سوہانا اور آریان کو بھی یہی نصیحت دی کہ وہ بغیر خوف کے اپنی زندگی جئیں، غلطیاں کریں، آگے بڑھیں اور محنت کریں۔اداکار نے اللّٰہ پر ایمان اور محنت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ان کی زندگی کا اصل موضوع محنت ہے، اور یہ محنت کبھی بھی صرف پیسوں کے لیے نہیں تھی۔ آخر میں انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اسٹار بنانے میں کردار ادا کیا۔