ڈاکٹروں نے نوجوان کا انگوٹھا پائوں کی انگلی سے دوبارہ بنادیا

 حادثے میں نوجوان کی  ٹانگ گھٹنے کے نیچے ، بائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا تھا
دہلی (آئی این پی) دہلی میں نایاب سرجری کے بعد نوجوان کا انگوٹھا اس کے پاں کی انگلی سے دوبارہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق   دہلی کے 20 سالہ نوجوان کا انگوٹھا چھین لیا، مگر حیرت انگیز طور پر اس کے اپنے پاں نے ہی اس کی مدد کردی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب آپریشن کے دوران نوجوان کے کٹے ہوئے پاوں کی ایک انگلی استعمال کر کے اس کا انگوٹھا دوبارہ بنا دیا۔اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اس کی موٹر سائیکل کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے نیچے سے اور بائیں ہاتھ کا انگوٹھا مکمل طور پر کٹ گیا تھا