لاہور (کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ مین ہول میں گر کر جاں بحق خاتون کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانے بارے پولیس ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفیہ کے والد کا انگوٹھا کسی کو ریلیف دینے کیلئے نہیں بلکہ درخواست مقدمہ میں تصحیح کیلئے لگوایا گیا تھا، متوفیہ کے والد کی درخواست میں سیفٹی آفیسر محمد دانیال کا ذکر تھا، گرفتار کرنے پر پتہ چلا اس کا نام محمد ہنزلہ ہے، انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر تصحیح کیلئے وقت کی قلت کے باعث انگوٹھے لگوا کر کارروائی کی، نئی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کیا جا چکا، پولیس دکھی خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ،ایس ایچ او کو معطل کرکے اعلیٰ سطح کی انکوائری ہو رہی ہے۔