سلمان اکرم راجا کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی احکامات کی روشنی میں سلمان اکرم راجا کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں ۔ عدالت نے سلمان اکرم راجا کی ہر مقدمے میں دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔