موٹرسائیکل سوارملزمان رکشا میں بیٹھی خاتون سے گن پوائنٹ پر ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں بینک سے رقم نکلوانے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔بتایا گیا ہے کہ واردات منگل کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے قریب مدینہ سٹریٹ میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان میںسے ایک ملزم نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے ماسک کی مدد سے چہرہ چھپائے رکھا ہے۔ملزمان رکشا میں بیٹھی خاتون سے گن پوائنٹ پر ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو ئے، ہینڈ بیگ میں ایک لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی اور ضروری دستاویزات موجود تھے۔دوسری جانب جوہر ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیٹے طارق اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔