مقتول یامین بیوی،بھائی کے ہمراہ گاوں چک 41 آیا ہواتھا
فائرنگ سے یامین موقع پر چل بسا۔مقتول میانکے موڑ پھول نگر کا رہائشی تھا
پتوکی(خصوصی رپورٹ)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ مقتول یامین بیوی اور بھائی کے ہمراہ اپنی سالی سے ملنے نواحی گاو?ں چک 41 ا?یا ہواتھا کہ کھانا کھانے کے بعد رات پیدل اپنی زمینوں کی طرف جا رہا تھا کہ جاگووالا موڑ کے قریب کھڑے دو افراد نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے یامین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔مقتول میانکے موڑ پھول نگر کا رہائشی تھا۔ملزم موقع سے فرار ہو گئے،مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا تفتیش جاری ہے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔