لوگ میرے گانوں پر بھرپور انداز میں رقص کرتے ہیں،بھارتی گلوکارہ کی گفتگو
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے انکشاف کیا ہے کہ میں جان بوجھ کر ایسے گانے تخلیق کرتی ہوں جو تنقید اور سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اپنے گانے کینڈی شاپ کی ریلیز کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنے والی گلوکارہ نے اب ایسے گانے بنانے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔38 سالہ نیہا ککڑ کو اپنے گانوں کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میرے گانوں پر بھرپور انداز میں رقص کرتے ہیں۔گلوکارہ نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اب تک ہمیں معلوم ہو چکا ہے کہ بارہ لڑکے ساتھ گھومے جیسے گانے بنانے پر لوگ ہمیں ٹرول کریں گے لیکن سچ یہ ہے کہ ہم جان بوجھ کر ایسے گانے بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ گانے اس لیے بناتے ہیں کیونکہ لوگ ان پر دیوانہ وار رقص کرتے ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ یہی وہ گانے ہیں جنہیں ہمیں تنقید کا نشانہ بنانے والے لوگ اپنی پارٹیوں میں چلاتے ہیں اور دوسری طرف ان ویڈیوز سے ویوز بھی حاصل کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں ٹرول کیا جائے گا لیکن یہ بھی پتہ ہے کہ لوگ ان گانوں پر رقص ضرور کریں گے، اسی لیے ہم ایسے گانے بناتے رہتے ہیں۔