پی پی 139:ضمنی انتخاب آج ،(ن)لیگ ،پی ٹی آئی میں مقابلے کاامکان

 (ن) لیگ کے رانا طاہر اقبال ، تحریک انصاف کے اعجاز حسین بھٹی سمیت 8امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا
 1لاکھ93ہزار ووٹرز کے لیے 124پو لنگ سٹیشنزقائم ، صبح 8سے شا م 5بجے تک پولنگ ہو گی،الیکشن کمیشن پنجاب
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اوروفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی رانا افضال حسین کے انتقال سے خالی ہونے والے حلقہ پی پی 139میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہو گی ، حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کا امکان ہے ، ضمنی انتخاب کے موقع پر حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا طاہر اقبال ، تحریک انصاف کے اعجاز حسین بھٹی اورتحریک لبیک کے محمد فاروق الحسن سمیت 8امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق مذکو رہ حلقے میں آج جمعرات صبح 8سے شا م 5بجے تک پولنگ ہو گی ،حلقے میں 1لاکھ93ہزار ووٹرز کے لیے 124پو لنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں ضمنی انتخاب کے لیے 124 پریذائیڈنگ افسران 359اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان کے مطابق ضمنی انتخاب کے موقع پر پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام الناس بلا خوف و خطر پو لنگ سٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے آئیں۔