لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک نے میدان مار لیا ہے۔ 97 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں انہیں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار محمد ابراہیم گجر پر 799 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔راشد بشیر ورک 9 ہزار 616 ووٹ لے کر پہلے جبکہ محمد ابراہیم گجر 8 ہزار 817 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں