ڈی چوک احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ ڈی چوک احتجاج پر پارٹی قیادت کے خلاف اسلام آباد میں مزید 10 مقدمات درج ہوگئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کیے گئے نئے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سمیت تمام اہم رہنما ملزمان نامزد کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی 20 میں سے 13 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ساتھ اپنا احتساب بھی شروع کر دیا ہے اور ڈی چوک احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے 128 اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا