نو مئی مقدمات میں 6پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی توثیق

   کراچی (آئی این پی )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات میں 6رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ملزمان میں راجااظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔