روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کیے گئے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔
کیف کے میئر کے مطابق حملوں سے متعدد عمارتیں اور ایک گودام تباہ ہو گیا، جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب یوکرینی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ شب روس کی جانب سے داغے گئے کسی بھی میزائل کو مار گرایا نہیں جا سکا۔یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات بھر میں 28 بیلسٹک اور دیگر تیز رفتار میزائلوں کے ساتھ 115 ڈرونز داغے، جن کا بنیادی ہدف کیف اور اس کے نواحی علاقے تھے۔حکام کے مطابق حملوں کے بعد مختلف مقامات پر تباہی پھیلی ہوئی ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں اور نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔