کراچی: کمسن بچی کی ہلاکت، مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار

کراچی: کمسن بچی کی ہلاکت، مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے قیوم آباد ڈی ایریا کے قریب کمسن بچی کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم تقریباً ڈیڑھ سالہ بچی کو گھر سے باہر گھمانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ جب وہ بچی کو واپس لایا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور میڈیکل رپورٹ سمیت دیگر شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔