کراچی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی: فریئر انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہلی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزم رمضان عرف شہباز پر الزام ہے کہ اس نے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خنجر دکھا کر خوفزدہ کیا اور بچی سمیت اس کے والدین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ 10 ستمبر کو تھانہ فریئر میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔