چادر ،چاردیواری کی پامالی پر ملزم گرفتار کرلیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار۔ تفصیلات زرائع کے مطابق نواحی گاو ں 111سیون آر میں عمر دراز کی بھانجی مسکان بی بی گھریلو تنازع پر روٹھ کر ماموں کے گھر آئی تو اس کا خاوند محمد زبیر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے داخل ہوگیا او ر اس کے گھریلو سامان کو آگ لگا دی بروقت پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ پولیس نے خاتون کے ماموں عمر دراز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاوند محمد زبیر کو گرفتار کرلیا۔