گیلے وال ریلوے سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ ، مسافر محفوظ

ملتان (خصوصی رپورٹ)کراچی سے ملتان آنے والی ہزارہ ایکسپریس منگل کی صبح گیلے وال ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے وقت ڈرائیور بروقت بریک نہ لگا سکا، جس کے باعث انجن اور دو کوچز سیفٹی سینڈ ہمپ پر چلی گئیں۔اطلاع ملتے ہی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ملتان اور متعلقہ ریلوے افسر موقع پر پہنچ گئے۔ متبادل انجن فراہم کرکے ٹرین کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد اس کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔