لودھران(آئی این پی )لودھراں کے علاقے گیلے وال میں کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آ گیا ،ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس اوورشوٹ ہو کر سینڈہمپ پر چڑھ گئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں ڈی ٹریک ہوئیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔