جوتوں کی دکان سے 3 لاکھ چوری کرنے والا سابق ملازم گرفتار

 لاہور(خصوصی رپورٹ) راوی روڈ پولیس نے نجی جوتوں کی دکان سے 3 لاکھ روپے نقدی چوری کرنے والے سابق ملازم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے باقی ماندہ رقم بھی بر آمد کر لی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم کاشف جاوید ماضی میں مذکورہ جوتوں کی دکان پر ملازمت کرتا تھا، تاہم وہ تقریباً تین سال قبل ملازمت چھوڑ چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم بعد ازاں دو مرتبہ دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے بہانے دکان پر آیا اور ایک موقع پر مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہوگیا۔