گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہونہار سکالرشپ میں اضافہ کردیا ، مزید 5 ہزار طلبہ کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کرلیا،طلبہ 20 مئی تک درخواستیں جمع کر ا سکتے ہیں۔پنجاب کے بعد دوسرے صوبوں کے طلبہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں ،سرکاری جامعات،میڈیکل اور دوسرے کالجوں کے طلبہ اپلائی کرسکتے ہیں۔