جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 16 افراد ہلاک

شدید ہیٹ ویو  الرٹ جاری،200ٹرکو ں کی مدد سے سڑکوں پر پانی کا چھڑکائو
سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا میں رواں سال شدید گرم موسم کے باعث اب تک 16 افراد ہلاک ہو  گئے ۔جنوبی کوریا کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 مئی سے  اب تک کے  درمیانی عرصے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 25 افراد گرمی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوئے، جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنوبی کوریا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ تین بار ٹوٹ چکا ہے‘ دارالحکومت میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے  200 ٹرکوں کی مدد سے تقریبا 2 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں پر پانی کا چھڑکائو کیا جا رہا ہے۔