26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

عدالت نے اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹس کی تعمیل کا حکم بھی دیا ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کے مختلف بینکوں میں موجود 37 اکاؤنٹس کو فریز کیا گیا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان کی مسلسل غیر حاضری پر دسویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔اس کے علاوہ، عدالت میں پیش ہونے والے پنجاب ریونیو بورڈ کی رپورٹ کے مطابق، لاہور، بھکر، میانوالی اور شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام پر کل 338 کنال اراضی موجود ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔