کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی: مصطفیٰ کمال

کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی نے ملک کی سالمیت اور کشمیر کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے، بھارت نے کراچی کو بھی میدان جنگ بنایا ہوا تھا"۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی کو را کی کارروائیوں اور دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آج شہر را کے تسلط سے آزاد ہے اور امن قائم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کے امن کی بحالی پاکستان کی کامیابی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔