اداکارہ ہانیہ عامر طبیعت ناساز ہونے پر ہیوسٹن کے اسپتال منتقل

اداکارہ ہانیہ عامر طبیعت ناساز ہونے پر ہیوسٹن کے اسپتال منتقل

ویب ڈیسک: خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث امریکی شہر ہیوسٹن کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں ہیوسٹن میں منعقدہ ہم ایوارڈز 2025 میں شرکت کی تھی، جہاں انہیں گلوبل اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایونٹ کے دوران ایک مداح کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ غیر آرام دہ حالت میں دکھائی دے رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں وہ کچھ کمزور اور غیر صحت مند نظر آ رہی تھیں۔

ہانیہ عامر کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 19 ملین سے زائد ہے۔ وہ حال ہی میں بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔