وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، 120 نکاتی ایجنڈا پیش

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، 120 نکاتی ایجنڈا پیش

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم امور اور 120 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 26 ویں اجلاس کی میٹنگ منٹس کی توثیق کی گئی، ایل ڈی اے گریڈ 17 کے افسران کے لیے 70 لاکھ اور 14 لاکھ کی میڈیکل گرانٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ مالی سال 2023 سے 2025 تک کی آڈٹ رپورٹس کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس میں پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کے مسودے، والڈ سٹی ریگولیشنز رولز اور پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔