پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ وہ خود بونیر میں ریلی کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے اجتماع یا احتجاج پر پابندی ہوگی اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔