وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کے بڑے رہنما، عمران خان کو فوراً رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ "میں بحیثیت بانی پی ٹی آئی کے نمائندہ آپ سے بات کر رہا ہوں" اور اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کی رہائی پاکستان کی سیاست میں استحکام لانے کے لیے اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔"واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کے پیشِ نظر مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ ان میں بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم الرحمان، خالد مگسی اور چوہدری سالک شامل تھے۔وزیرِ اعظم نے اس دوران سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بارے میں اعتماد میں لیا اور اس بارے میں مختلف نقطہ نظر کو سنا۔