بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیتی، عالمی سطح پر جگہ بھی بنائی:شزا فاطمہ

  ڈیجیٹل سروسزسے معاشرے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیں گے:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے  پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔  اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی اسٹیم فیڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرنا وقت کا تقاضہ ہے، نوجوان نسل کو سوشل میڈیا ایپ سے کچھ نیا سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوان نسل کو سکھانا ہے، ہم نے ٹک ٹاک کو لرننگ پلیٹ فارم بنانا ہے، ٹک ٹاک کا پاکستان میں لرننگ ٹول کے طور پر استعمال لازمی ہے، ٹاک ٹاک کا استعمال سماجی پہلوں کو دیکھ کر کرنا ہے