27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا شاندار افتتاح، پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، برآمدات اور جدت کے نئے دور کا آغاز
لاہور(آن لائن)27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا شاندار افتتاح کیا گیا ہے جسے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، برآمدات اور جدت کے نئے دور کا آغازقراردیا جا رہا ہے ۔آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا شاندار افتتاح وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر آئی ٹی نے کہا؛ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ اپنی مضبوطی کے باعث عالمی سطح پر تیزی سے اہم مقام حاصل کر رہا ہے۔وزیر آئی ٹی نے ٹیک شعبہ میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا ایک نمایاں پہلو گلوبل سی آئی ایس او سمٹ تھا، جس کی قیادت صدر سی آئی ایس او ڈاکٹر اردال اوزکایا اور ایڈوائزر سید عبدالقادر نے کی۔سمٹ میں 50 سے زائد ممالک، 500سے زائد سینئر ٹیک و سائبر رہنماؤں اور 100 سے زائد اوورسیز پاکستانی ایگزیکٹوز نے شرکت کی ۔سمٹ نے عالمی بہترین تجربات کو مقامی مہارت کے ساتھ ہم آہنگ کر کے پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے مقام کو تقویت دی۔نمائش میں ایک اہم سنگ میل عبور،چین کے آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔اس شراکت داری سے پاکستان میں ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، تجارتی وسعت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔گروپ ڈائریکٹر، ای کامرس گیٹ وے عمیر نظام نے کہا؛آئی ٹی سی این ایشیا ڈیجیٹل ترقی، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعلقات کا اسٹریٹجک قومی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔عمیر نظام نے کہا کہ آئی ٹی سی این ایشیا میں وسعت، تنوع اور عالمی شرکت پاکستان کے آئی ٹی شعبہ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہے، جدت، عالمی شراکت داری اور آئی ٹی ٹیکنالوجی ڈرائیو کی بنیاد کے ساتھ ڈے 1 اختتام پذیر ہوا۔