پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کیلئے سینیٹر کامران مرتضی نے توجہ دلا نوٹس جمع کرادیا

اسلام آباد (آئی این پی )جمعیت علما اسلام نے پاک امریکا تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کردیا۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع کرادیا،توجہ دلا نوٹس میں کہا گیا ہے  کہ حکومت پاک امریکا تیل معاہدیپرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لے،امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے تیل نکالنے کے معاہدیکا اعلان کیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے تیل اورمعدنیات کے معاہدے کو ٹریڈ مارک معاہدہ قرار  دیا،معاہدے کی تفصیلات پر پارلیمنٹ کو اعتماد لیا جائے،بحث کرائی جائے۔