ملک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتیں، سینیٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع

اسلام آباد (آئی این پی)ملک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینیٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع کروادیا۔توجہ دلانوٹس کے متن کے مطابق لائبہ اعجاز کیس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیاگیا، ملتان میں ملزم توقیرکوبھی پولیس مقابلے میں ماردیا گیا، پولیس ڈپارٹمنٹ کو ساختی،سیاسی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے۔سینیٹر کامران مرتضی کا مقف ہے کہ قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کمزور ہو رہا ہے، دھمکیوں، ناقص عوامی خدمات، بدعنوانی تاثر کے باعث عوام کا پولیس پراعتماد متاثر ہوا۔