مولانا فضل الرحمن چاہتے ہیں پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات ہو جائیں:سینیٹر کامران مرتضی

اسلام آباد(آئی این پی )جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی  نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں کسی طرح مذاکرات ہو جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کیلئے یہی بہتر ہے کہ مذاکرات  کئے  جائیں اور فضل الرحمان کی بھی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں کسی طرح سے مذاکرات ہو جائیں۔