پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیاتھایسین ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ، کانسٹیبل زخمی
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں دوسرے روز بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،جس میں ایک منشیات فروش ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار،جبکہ پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل بھی شدید زخمی ہوگیا،جسے ہسپتال منتقل پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود اسلام پورہ میں پولیس مقابلہ پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیاتھا، منشیات فروش یسٰین عرف سینو کمیانہ ساتھیوں کی فائرنگ سیہلاک ہوا جو قتل اقدام قتل ،ڈکیتی اور رہزنی کے 60 کے قریب مقدمات میں ملوث پایا گیا، کانسٹیبل بو علی قادری زخمی ہوا، 2 فرار ملزموںکی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔