ہسپتالوں کو ادویات کیلئے 3.59 ارب کے فنڈز کا اجرا

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سلمان رفیق 
 افسروں کو ادویات کی خریداری کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، چیف سیکرٹری 
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے 30 مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کے بجٹ کی مد میں 3.59 ارب کے رکے ہوئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالہ سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ متعلقہ افسروں کو سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔