پیٹرول پمپ سیل مین سے پیسے چھیننے کی کوشش ناکام، ملزمان کی پٹائی کی ویڈیو وائرل

پیٹرول پمپ سیل مین سے پیسے چھیننے کی کوشش ناکام، ملزمان کی پٹائی کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ایک پیٹرول پمپ پر ہونے والی ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں پیٹرول پمپ سیل مین نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

ویڈیو میں دو نوجوان موٹرسائیکل پر پیٹرول ڈلوانے کے لیے پیٹرول پمپ پہنچے۔ پیچھے بیٹھا ایک لڑکا سیل مین کو پیسے دے کر ارد گرد کے ماحول کا جائزہ لیتا ہے۔ پیٹرول ڈالوانے کے بعد جب وہ واپس جا رہے تھے تو پیچھے بیٹھے ملزم نے سیل مین کے ہاتھ سے پیسے چھیننے کی کوشش کی، مگر سیل مین نے مضبوط گرفت کے ساتھ اسے قابو کر لیا۔ اس دوران، ملزمان کا توازن بگڑا اور پیچھے بیٹھا لڑکا نیچے گر گیا، جبکہ سیل مین نے دوسرے ملزم کو بھی قابو کر لیا۔ملزمان نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اور بھاگنے کی کوشش کی، مگر پیٹرول پمپ کے دوسرے کارکنوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر دونوں کو پکڑ لیا۔

 اس دوران پورا واقعہ پیٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا، اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت دانش اور فرمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے تناظر میں پیش آیا، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔