اتر پردیش، لکھنؤ: سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے جس میں ایک خاتون موٹر سائیکل پر شوہر کو چپل سے ’’اصلاح‘‘ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو میں خاتون بڑی مہارت سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر بیٹھے شوہر پر چپلوں کی بارش کر رہی ہیں، جبکہ شوہر خاموشی سے بائیک چلاتا رہتا ہے اور نہ ہی کوئی ردعمل دیتا ہے۔واقعہ کے بارے میں بھارتی ذرائع ابلاغ نے ویڈیو کی اصل تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم یہ دل دہلا دینے والا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا ہے اور اب تک چار لاکھ سے زائد افراد نے اسے دیکھا ہے۔ویڈیو میں شوہر اور بیوی دونوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا، جس سے نہ صرف ان کی جان کو خطرہ تھا بلکہ سڑک پر موجود دیگر لوگوں کی سلامتی بھی داؤ پر لگ گئی۔ خاتون چپل کو مختلف زاویوں سے گھما کر وار کرتی ہیں جیسے کوئی پرانا حساب برابر کر رہی ہوں، اور اس دوران موٹر سائیکل مسلسل چلتی رہتی ہے، جس سے سڑک پر احتیاط کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، کچھ نے مزاح میں کہا کہ ’’بیوی کو GPS کی جگہ لگا لو، غلطی پر چپل سے سیدھا راستہ دکھا دے گی!‘‘ جبکہ دوسرے نے تنبیہ کی کہ ’’بھائی صاحب اگلی بار گھر سے نکلنے سے پہلے چپل کا لوکیشن ضرور چیک کر لیں۔‘‘یہ ویڈیو محض تفریح کا باعث نہیں بلکہ ایک وارننگ بھی ہے کہ چاہے گھر کی بات ہو یا سڑک کا، حفاظت اور احتیاط دونوں سب سے ضروری ہیں۔