سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت

ریاض(آئی این پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔