یوکرین ، سومی پر روسی ڈرون حملہ ،ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

کیف(آئی این پی )یوکرین کے علاقے سومی پر روسی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا  رپورٹ کے مطابق  پیر کی  صبح تقریبا 4 بج کر 50  منٹ پر روس نے یوکرین کے ضلع شوسٹکا کی زینوب نوو ہوروڈ کمیونٹی کے ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچہ، اس کے 36 سالہ والد اور 73 سالہ دادی ہلاک ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کی 31 سالہ ماں، 13 سالہ بہن اور  10 سالہ بھائی زخمی ہو گئے۔