اسرائیل نے لبنان پر حملہ کر کے حماس رہنما کو قتل کردیا، قحط زدہ غزہ کے بچے غذائی قلت کے باعث موت کا شکار ہونے لگے
غزہ،واشنگٹن (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردئیے۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد خالی کرنے کا حکم دے کر قریبی پناہ گزین اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 2صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے گئے۔دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملہ کرکے حماس رہنما کو قتل کردیا جب کہ قحط زدہ غزہ کے بچے غذائی قلت سے نحیف ہوگئے