یونان کی فضائی حدود میں اچانک خرابی، ہزاروں مسافر پھنس گئے

  یوکرین کے  ڈرون حملوں کے خدشے کے باعث ماسکو کے چار میں سے تین ہوائی اڈے عارضی بند
برسلز،ماسکو(آئی این پی )یورپ بھر میں ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہو گئے جب یونان کی فضائی حدود میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا۔ریڈیو فریکوئنسی نظام میں خرابی کے باعث یونان کے بیشتر ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی، جس سے تعطیلات کے اختتامی دنوں میں سفر کرنے والے ہزاروں افراد پھنس گئے۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یونانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صبح کے وقت شروع ہونے والی خرابی نے جلد ہی بڑے پیمانے پر اثر ڈالا، جس کے باعث ہوائی اڈوں پر آپریشن تقریبا مکمل طور پر رک گیا