ٹرمپ کا حکم‘ امریکہ جانیوالے افغان شہری پاکستان میں پھنس گئے

 پاکستان سمیت مختلف ممالک میں  40 ہزار سے زائد  شہریوں کی پروازیں روک دی گئیں
واشنگٹن (آئی  این پی ) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں موجود خصوصی ویزے پر امریکہ جانے والے 40 ہزار سے زائد افغان شہریوں کی پروازیں روک دی گئیں۔یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد سامنے آیا ہے جس میں غیرممالک کی امداد روکنے کا کہا گیا تھا۔ برطانوی خبر رساں  ادارے  کے مطابق افغانوں کی دوبارہ آبادکاری میں مدد کرنے والے امریکی رضاکار گروپوں کے اتحاد افغان اویک کے سربراہ شان وان ڈیور نے کہا ہے کہ 40 ہزار سے زائد افغان باشندے جن کے لیے خصوصی امریکی ویزوں کی منظوری دی گئی تھی، کی امریکہ کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے افراد میں سے زیادہ تر شہری افغانستان میں جبکہ دیگر پاکستان، قطر اور البانیہ میں موجود ہیں۔