لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے نان فارمل ایجوکیشن سکول پیر سے ہفتہ تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے، جبکہ چھٹی دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ نئے اوقات کار 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں ضلعی سطح پر مخصوص حالات کے پیش نظر نان فارمل سکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران لٹریسی کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔