پشاور ہائیکورٹ: لاپتا چار بھائیوں کے کیس کی فوری سماعت کی حکومتی درخواست مسترد

پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتا چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ چوں کہ کیس کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں تھی، اس لیے درخواست دائر کی گئی۔ تاہم عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست کس بنیاد پر دائر کی گئی ہے اور بعد ازاں اسے مسترد کر دیا۔