اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ لاپتا شہری کیس کی سماعت 26 مارچ کوکرے گی سابقہ سماعت پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کیاتھا۔ جبکہ سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے تھے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ قانون پر عمل کریں گیایک معذور شخص کے بارے میں اسٹیٹ بتانے کو تیار نہیں، اگر وہ دہشت گرد ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں