پشاور ہائیکورٹ:لاپتا شہری کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب

 پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے دس سال پہلے پشاور سے لاپتا شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔وکیل درخواست گزار محمد حنیف آفریدی کے مطابق دس سال قبل درخواست گزار کے بیٹے کو پشاور کے علاقے پاکہ سے والد اور بھائی سمیت اٹھایا گیا، درخواست گزار اور اس کے ایک بیٹے کو رہا کیا گیا جبکہ سرفراز کو لاپتا کردیا گیا۔وکیل نے بتایا کہ جس وقت اٹھایا گیا تھا اس وقت لاپتا شہری کی عمر 13سال تھی، اب بھی درخواستگزار کو نامعلوم نمبروں سے فون آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپکا بیٹا واپس آیا کہ نہیں۔عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔