سابقہ سماعت پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کیاتھا
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ لاپتا شہری کیس کی سماعت 26 مارچ کوکرے گی سابقہ سماعت پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کیاتھا۔ جبکہ سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے تھے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ قانون پر عمل کریں گیایک معذور شخص کے بارے میں اسٹیٹ بتانے کو تیار نہیں، اگر وہ دہشت گرد ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی تھی کہ عدالت کچھ وقت دے دے ہم آئندہ سماعت پر کیس میں معاونت کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ قابل احترام لوگ ہیں ملک کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔نمائندہ وزارت دفاع نے کہا کہ ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ یہ شخص کسی ایجنسی کے پاس ہے، یہ معاوضہ نہیں ہے بلکہ معاونت ہے جو وزیر اعظم نے پانچ سال سے زائد عرصہ سے لاپتہ ہونے کا
گزرنے کے بعد منظوری دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی تھی.